بلاول بھٹو کا کینیڈین وزیراعظم کے بھارت پر لگائے گئے الزام پر تبصرہ

سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزام پر تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھارت پر جو الزام لگایا وہ بہت سنگین ہے۔ یہ وقت ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ریاست تسلیم کیا جائے وہ ایک ہندوتوا اسٹیٹ ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے استفسار کیا کہ عالمی برادری کب تک بھارت کے دہشت گردانہ اقدامات کو نظر انداز کرے گی؟

اُن کا کہنا تھاکہ بھارت کشمیر اور پاکستان میں تو دہشت گردی میں ملوث ہے ہی اب نیٹو کی رکن ریاست کی خود مختاری کو بھی بھارت نے سبوتاژ کردیا۔