پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بلاول کا دعویٰ پورا ہوگا،کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا:ناصر حسین شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ بلاول کا دعویٰ پورا ہوگا،کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔
جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ عددی لحاظ سے پیپلز پارٹی کے نمبر زیادہ ہیں، اخلاقی طور پر جس جماعت کے پاس عددی اکثریت ہو میئر اسی کا ہونا چاہیے، جس کے پاس عددی اکثریت ہوگی وہ میئر بنائےگا، ہم اسےنہیں روک سکتے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میئر جس جماعت کا بھی ہو، اختیارات ایک جیسے ہوں گے، ہم تو کراچی کے مسائل کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، میئر پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا، ہم نے جماعت اسلامی سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کر رہے ہیں، اگر یوسی چیئرمین پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں تو ان کا حق ہے، بلاول کا دعویٰ پورا ہوگا، کراچی کا میئر جیالا ہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کیوں کسی کو ہراساں کریں گے؟ جلاؤ گھیراؤ پر اگر کوئی کارروائی ہو رہی ہے تو اس کو تو نہیں روک سکتے، ہمیں کراچی کے حالات ٹھیک کرنے ہیں، الزام لگائے جاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو کراچی سے اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں، جماعت اسلامی کا صرف ایک ایم پی اے ہے، 89 نشستوں پر کسی کو تعجب نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یوسی چیئرمین گرفتار بھی ہوگا تو اسے میئر کےالیکشن کے روز ووٹ ڈالنےکا اختیار دیا جائےگا، حافظ نعیم محترم ہیں، انہیں کراچی میں مینڈیٹ ملا ہے، حافظ نعیم کے پاس دس بار جانے کو تیار ہیں۔