اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کی ہے۔

امریکا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے اندر اے آئی چیٹ بوٹس بچوں کو پڑھنے اور لکھنے میں مدد فراہم کر رہے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہوں گے۔