جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی

گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق پولیس نے پنجاب کے جنرل سیکریٹری نصر اللہ گورائیہ سے بدتمیزی کی، پولیس جماعت اسلامی کو جلسہ کرنے سے روک رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پولیس کے رویے کا نوٹس لے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی، ناقص انتظامات سے اسٹیج گرنے کا خدشہ تھا اس لیے روکا۔

پولیس کے مطابق بدتمیزی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی طرف سے کی گئی۔