بی جے پی منی پور میں انتہا پسند جذبات ابھار کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے، برطانوی جریدہ

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ریاست منی پور میں انتہا پسند جذبات کو فروغ دے کر انتخابی فوائد اٹھانا چاہتی ہے۔

اس حوالے س مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی منی پور میں نسلی فسادات کو ہوا دے کر فوج کی مستقل تعیناتی چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ فوج کی مستقل تعیناتی سے انتخابات میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی برادری کے مابین فسادات میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈھائی ماہ سے پوری ریاست میں انٹرنیٹ کی فراہمی بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ املاک کو جلانے اور نقصان پہنچانے کے علاوہ حال ہی میں منی پور سے خواتین کے ساتھ ایک دل دہلا دینے والے روئیے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔