پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
بالی ووڈ اسٹار کڈز جو اپنے والدین کے ہمشکل ہیں
ممبئی: جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بچے اپنے والدین کی خصوصات لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ کچھ بچے تو ہو بہو اپنے والدین کے ہم شکل ہوتے ہیں یہاں تک کہ ان کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بالی ووڈ میں بھی کئی اسٹار کڈز ایسے ہیں جو ہو بہو اپنے والدین کے ہم شکل نظر آتے ہیں۔
امریتا سنگھ اور سارہ علی خان
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ بھی بالی ووڈ کی ماضی کی کافی مقبول اداکارہ رہ چکی ہیں، اور اب ان کی بیٹی سارہ علی خان کا دور ہے۔ سارہ اور امریتا میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سارہ علی خان اپنی والدہ کا چھوٹا ورژن نظر آتی ہیں۔
سارہ بھی یہ بات جانتی ہیں کہ اُن میں اور ان کی والدہ میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر اپنی اور اپنی والدہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔
سیف علی خان اور ابراہیم علی خان
جس طرح سارہ علی خان اپنی والدہ سے بے حد مماثلت رکھتی ہیں بالکل اسی طرح ان کے بھائی ابراہیم علی خان اپنے والد سیف علی خان سے بے حد مشابہہ ہیں۔ صرف شکل ہی نہیں بلکہ ابراہیم کے چلنے کا انداز بھی بالکل اپنے والد کی طرح ہے۔ وہ اپنے والدکی کاربن کاپی لگتے ہیں۔
شاہ رخ اور ابرام خان
بالی وووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان بھی بالکل اپنے والد کی کاربن کاپی ہیں۔ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور ابرام کی تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں کے چہرے کے نقش ونگار حیرت انگیز طور پر ایک دوسرے سے مشابہہ ہیں۔
ٹوئنکل کھنا اور ڈمپل کپاڈیہ
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ اور ان کی بیٹی اداکارہ ٹوئنکل کھنا کے درمیان بے حد مماثلت پائی جاتی ہے۔ ٹوئنکل کھنا نے ایک بار کہا تھا کہ انہیں اپنی ماں کی اداکاری کی صلاحیت وراثت میں ملی ہے۔ لیکن اداکاری کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی ماں کی خوبصورت شکل بھی ملی ہے کیونکہ وہ بالکل ڈمپل کپاڈیہ جیسی نظر آتی ہیں۔