تحریک انصاف سے تحریک والے اور انصاف والے دونوں الگ ہو رہے ہیں:ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف سے تحریک والے اور انصاف والے دونوں الگ ہو رہے ہیں۔

ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جس رفتار سے اقتدار میں لایا گیا اسی رفتار سے بساط لپیٹی جا رہی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جو ٹکٹ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں ثاقب نثار نےکسی کو دیا تھا اب وہ ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا نظریہ مکاری، جھوٹ اورفریب تھا، ان کا انقلاب سے کوئی تعلق نہیں۔