سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیرِ دفاع کی ملاقات

سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیرِ دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے عسکری اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون جدید خطوط پر استوار اور مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں غزہ اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی ملاقات میں غزہ میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔