بشریٰ انصاری نے اپنے مکمل خاندان کی تصویر شیئر کر دی

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے مکمل خاندان کی تصویر شیئر کی ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مکمل خاندان کی تصویر شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری ماں باپ اور اُن کے بچے، 1993 لاہور۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’3 تو چلے گئے، احمد بشیر کا کنبہ، اللّٰہ ابا امّاں اور سنبل کو پیار سے رکھنا، آمین۔‘