بشریٰ بی بی نےعدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواست دائر کردی۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

یاد رہے کہ 3 فروری کو سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔