چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کیس قابلِ سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف شکایت قابلِ سماعت نہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قانونی طور پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ شکایت کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نجی شکایت اور شکایت کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے عدت کے دوران نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے کل چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر رکھا ہے۔