وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے‘ اس سے بزنس متاثرہوگا:پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے‘ اس سے بزنس متاثرہوگا‘اُمیدہے 27اگست تک اے اے ای ون سب میرین کیبل کی خرابی دور ہوجائے گی۔

جمعرات کو سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی ٹی اے کے ممبر انفورسمنٹ نے بتایا کہ 18جون 2024کو کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور آپٹیکل فائبر کیبل کے کٹ کی وجہ سے انٹر نیٹ ٹریفک میں خلل آیا۔