نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منیٰ میں ملاقات ہوئی۔
سینیٹر طلحہ محمود اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی منی میں ملاقات
دونوں رہنماوں کی ملاقات میں پاکستانی حجاج سے متعلق گفتگو
وفاقی وزیر طلحہ محمود اور وزیراعلی پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں بھی کی ، انکے مسائل سنے pic.twitter.com/X6kqhnIvzB
— Senator Muhammad Talha Mahmood (@senatorMtalha) June 26, 2023
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں۔
وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ حجاج کے مسائل کے حل کے لیے عوام میں موجود ہوں، پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔