نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کامختلف ہسپتالوں کا دورہ

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ رات چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال، خدمت مرکز اور بند روڈ کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے متعدد زیرِ تکمیل پراجیکٹس اور سروسز کا جائزہ لیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال میں بائیو گیس پائپ کی انڈر گراؤنڈ فٹنگ کی ہدایت کی۔

انہوں نے جنرل ہسپتال کے زیرِ تکمیل ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا جبکہ بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے روٹ کا معائنہ بھی کیا۔

محسن نقوی نے سگیاں کا داخلی اور خارجی ریمپ بنانے کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر پلان طلب کر لیا۔