نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کا اجلاس بلا لیا

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج 2 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا۔

اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، اعلیٰ افسران اور کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور اور ملکی اقتصادی صورتِ حال پر تفصیلی غور ہو گا۔