پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کارساز: لینڈ کروزر نے موٹر سائیکلوں کو روند دیا، گاڑی کو ٹکر، 2 ہلاک اور چار زخمی
کارساز کے قریب تیز رفتار جیپ نے موٹر سائیکلوں کو روندتے ہوئے گاڑی کو ٹکر مادی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود کارساز کے قریب سروس روڈ پر تیز رفتار وی ایٹ لینڈ کروزر گاڑی نے یکے بعد دیگر موٹرسائیکل سواروں کو روندتے ہوئے کار کو ٹکر ماردی.
حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی لیکن گاڑی میں سوار نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا.
عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور گاڑی کی رفتار مزید بڑھاتے ہوئے ہنڈا سٹی کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی لیکن معجزانہ طور پر کار سوار نوجوان محفوظ رہا،حادثے کے بعد لینڈ کروزر جیپ بھی الٹ گئی، مشتعل افراد نے خاتون ڈرائیور کو گھر لیا جسے پولیس اور رینجرز نے حراست میں لے لیا،حادثہ میں جاں بحق مرد و خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
بہادر آباد تھانے کی حدود میں ہونے والے حادثے میں ملوث خاتون کا بھی طبی معائنہ کروایاگیا ہے۔حادثے کی ذمہ دار خاتون کی شناخت نتاشا کے نام سے ہوئی جس کے پاس برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہے،خاتون کار نمبر BY-0033 پر سوار تھی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد سے خاتون شدید ذہنی دباؤ میں ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی ہیں جن کی شناخت 60 سالہ عمران عارف ولد شہزاد اور 26 سالہ آمنہ دختر عمران عارف کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں دو بڑی گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا،حادثہ خاتون سے گاڑی بے قابو ہونے سے پیش آیا،حادثے کی زمہ دار خاتون نتاشہ کوحراست میں لیا ہوا۔
خاتون کے ڈی اے اسکیم ون کی رہائشی ہے جوکارسازکے قریب سروس روڈسے جارہی تھی،زیرحراست خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق گاڑی بے قابوہوئی جوحادثے کاسبب بنی۔خاتون کاشوہربھی تھانے پہنچ گیا۔
حادثے میں زخمی شخص کی شناخت 55 سالہ عبدالسلام ولد اسحق کے نام سے ہوئی ،اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ۔کارساز حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی اسکیم 33 کے رہائشی تھے ۔
متوفی عمران عارف علاقے میں پاپڑ فروخت کرتے تھے ۔عمران سائیکل پر دکانوں میں پا پڑ فروخت کیا کرتے تھے۔
پیر کی شام پاپڑ فروخت کرنے کے بعد وہ موٹر سائیکل لے کر بیٹی کو لینے گئے۔
عمران عارف کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔جاں بحق ہونے والی آمنہ نجی کمپنی میں ملازمت اور ایم بی اے کی طالبہ تھی۔عمران اپنی بیٹی کو دفتر سے لارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے ۔