معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
ہمدرد یونیورسٹی اسپتال میں 224 طلبہ میں شہید حکیم محمد سعید سکالر شپ میں چیک و اسناد تقسیم
ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام نعمت بیگم ہمدرد یونیورسٹی اسپتال میں 224 طلبہ میں شہید حکیم محمد سعید اسکالر شپ میں چیک و اسناد تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے کہا کہ طلبہ وقت کی قدر کریں اور اس کا صحیح استعمال کریں، حکیم صاحب بھی اس پر سختی سے عمل کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بزرگوں کی عزت و تعظیم کرنی چاہیے، اس سے اللّٰہ پاک بلند مقام عطا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وقت پر سونا چاہیے اور صبح سویرے اٹھنے کی عادت اپنانی چاہیے۔ اس سے نہ صرف آپ کو اپنے کام کرنے کا زیادہ وقت ملے گا بلکہ صحت بھی اچھی رہے گی اور اس سے دین اور دنیا بھی بنے گی۔ ہمارے زمانے میں میں وقت کی پابندی کا بڑا خیال رکھا جاتا تھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون نے نئی نسل کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے، یہ نہ صرف وقت اور پیسے کا ضیاع کر رہے ہیں بلکہ صحت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے ایک بیچ بویا تھا جو آج ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ہمدرد تعلیم و صحت کے میدان میں کافی محنت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکیم صاحب کا قول تھا پاکستان سے محبت کرو پاکستان کی تعمیر کرو اسی جذبے کے تحت ہمدرد لوگوں کی خدمت کر رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت آج کی یہ تقریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں طلبہ کی اسکالر شپ کی تقریب میں موجود ہوں۔
تقریب میں نعمت بیگم ہمدرد یونیورسٹی اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر تعمیم اختر پروفیسر ڈاکٹر جعفری، پروگرام اینڈ پبلیکیشنز ڈپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی ڈاکٹر ثناء غوری اور طلبہ و طالبات کے ساتھ ان کے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہید حکیم محمد سعید میموریل اسکالر شپ 21-2022 کے لیے ملک کے 26 سرکاری تعلیمی بورڈز کے امتیازی نمبروں سے پاس کردہ 224 طلبہ کا انتخاب کیا گیا جس کے تحت میٹرک کے 147 طلبہ کو 25 ہزار روپے فی کس اور انٹر کے 77 طلبہ کو 50 ہزار روپے فی کس اسکالرشپ دی گئیں۔
ان میں کراچی بورڈز میٹرک کے 130 طلبہ اور انٹربورڈز کراچی کے 49 طلبہ شامل ہیں۔