سندھ کے مختلف شہروں میں 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر اور سانگھڑ میں بھی 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں بھی 31 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 30 اگست سے یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارش ہوگی۔

یکم ستمبر تک حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔