گال ٹیسٹ:سری لنکا کے خلاف جیت پر بابر اعظم کاخوشی کا اظہار

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پانچویں دن جیت پر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جیت میں تمام کھلاڑیوں کا کردار ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل اور سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کی، بطور کپتان میں کھلاڑیوں اور ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

علاوہ ازیں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹ سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی ہے۔

اس میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

وہ پہلی اننگز میں 208 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ دوسری اننگز میں سعود شکیل نے 30 رنز بنائے تھے۔