پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
چینی وزیرِ نے محسن نقوی کو چینی صوبے سنکیانگ کے دورے کی دعوت دے دی
چین کے وزیرِ سیاسی امور چن مینگوو نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو چینی صوبے سنکیانگ کے دورے کی دعوت دے دی۔
محسن نقوی سے چینی وزیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں انسدادِ دہشت گردی، کراس بارڈر تعاون، انسدادِ اسمگلنگ و منشیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں گلگت بلتستان یا سنکیانگ میں پولیس اور پیر املٹری فورسز کی مشترکہ مشقیں کرانے کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان پولیس افسران کی سنکیانگ پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کے سدباب کے لیے جامع اقدامات کریں گے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات میں سنکیانگ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سنکیانگ کے ساتھ ہماری 600 کلومیٹر کی طویل سرحد ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ بھی چین کے صوبہ سنکیانگ سے گزرتا ہے، سنکیانگ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ منشیات، اسلحہ اور ساز و سامان کی اسمگلنگ کا سدباب کیا جائے، پاکستانی وفد کے دورے سے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی نئی راہیں سامنے آئیں گی۔
ملاقات میں چینی وزیر چن مینگوو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں، دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے، سنکیانگ بھی کئی سالوں تک دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔
چن مینگوو نے کہا کہ پاکستان انسدادِ دہشت گردی کے ضمن میں سنکیانگ کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔