چیف الیکشن کمشنر کی ایم کیو ایم کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آنے کی دعوت

آئندہ انتخابات سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خدشات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آنے کی دعوت دے دی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم وفد کو 4 دسمبر کو الیکشن کمیشن آنے کی دعوت دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے۔

ایم کیو ایم کا وفد الیکشن سے متعلق خدشات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھے گا، ایم کیو ایم نے چیف الیکشن کمشنر سے سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے خدشات اور اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔