وزیراعلیٰ پنجاب کی ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو ہر شہر میں ڈولفن فورس قائم کرنے کی ہدایت دے دی۔

ساہیوال ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بیواؤں اور غریب اقلیتوں کے لیے منیارٹی کارڈ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا گھر پروگرام میں گھروں کی تعداد بڑھائیں گے، 5 لاکھ سے زیادہ گھر دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں مریم نواز کی زیرِ صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 35 ہزار سے زائد کسان کارڈز کاشتکاروں کو مل گئے ہیں۔

پنجاب میں پہلے فیز میں 7500 ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ساڑھے نو ہزار گرین ٹریکٹر کے ڈیزائن اور دیگر امور کی منظوری بھی دی گئی۔