وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا افتتاح کریں گی

صوبۂ پنجاب کے 3527 اسکولوں میں آج سے ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر برائے تعلیم سکندر حیات نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور میں نیوٹریشن پروگرام شروع ہو گا۔

سکندر حیات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ’اسکول نیوٹریشن پروگرام‘ کا افتتاح کریں گی۔