بچوں کی موجیں؛ موسم سرما کیلئے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان

سندھ حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے یکم 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے 22 تا 31 دسمبر بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے زیرِ نگرانی صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔