چین کا بھارت کی میزبانی میں مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ

چین نے بھارت کی میزبانی میں مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

اس حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ سے جاری بیان میں کہا کہ چین متنازع علاقے میں ایسی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے ترکیہ سے متعلق بتایا ہے کہ انقرہ بھی جی 20 اجلاس سے دستبردار ہوسکتا ہے۔