چینی اور امریکی فوج کے 2 سال کے تعطل کے بعد اعلیٰ سطح کے مذاکرات

چینی اور امریکی فوج نے فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے اور غلط فہمیوں سے بچنے کے لیے 2 سال کے تعطل کے بعد اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈوپیسیفک کمانڈ نے بتایا ہے کہ سربراہ امریکی انڈوپیسیفک کمانڈ نے چینی ہم منصب سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔

انڈوپیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین پر زور دیا ہے کہ بحیرۂ جنوبی چین میں تنازع بڑھانے کے اقدامات پر نظرِ ثانی کرے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے غلط فہمیوں کو کم کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور بھی دیا ہے۔

چینی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ دو طرفہ مذاکرات کے دوران فریقین نے مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا رواں ہفتے پینٹاگون کے سینیئر اہلکار چین بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔