معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
چین کے صدر شی جن پنگ کی کینیڈین وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل
جی 20اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کی کینیڈین وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ جی 20 اجلاس کے موقع پرکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کرنے پر تنقید نہیں کر رہے تھے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو کہا کہ جس ویڈیو کا ذکر کیا جارہا ہے وہ واقعی ایک مختصر گفتگو تھی جو دونوں رہنماؤں کی جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔یہ بہت عام سی بات ہے۔ میں نہیں سمجھتی کہ اسے صدر شی کی طرف سے کسی پر تنقید یا الزام لگانے کے طور پر سمجھا جائے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہناہے کہ دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتے،چین کینیڈ اتعلقات کی حالیہ صورتحال کی ذمہ داری کینیڈا کی ہے۔امید ہے کینیڈا ٹھوس اقدامات سے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے حالات پیدا کرے گا۔
بدھ کو کینیڈا کے نشریاتی اداروں کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ صدر شی اور کینیڈین وزیراعظم 20 اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے کے قریب کھڑے مترجم کے ذریعے بات چیت کررہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے چینی صدر شی نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک روز پہلے ہوئی ملاقات کی تفصیلات میڈیا کو لیک کیوں کی گئیں۔
میڈیا نے کینیڈین الیکشن میں چین کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائے جانے کے دعوے کیے تھے جس پر چینی صدر شی نے خفگی سے کہا کہ ہم نے جو بھی بات چیت کی تھی وہ اخبارات کوبتادی گئی ہے، یہ غیرمناسب ہے اور ایسے تو بات چیت ہوئی ہی نہیں تھی، کیا آپکی جانب سے کوئی بات یقینی بھی ہے۔
اس پر کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزاد، کھلے اور بے تکلف ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، جسے جاری رکھا جائے گا۔
کینیڈا کے وزیر اعظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ تعمیری ملاقاتیں جاری رہیں گی جس پر چینی صدر شی نے جواب دیا کہ اس کے لیے پہلے ماحول بناؤ اور ٹروڈو سے ہاتھ ملایا اور چل دیے۔