معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر سنیما جانے والے ایک ٹکٹ پر 3 فلموں کو انجوائے کر سکیں گے
عیدالاضحیٰ پر سنیما جانے والے ایک ٹکٹ پر 3 فلموں کو انجوائے کر سکیں گے، بڑی عید پر ریلیز ہونے والی ’تیری میری کہانیاں‘ 3 کہانیوں پر مبنی ایک مختلف شارٹ فلم ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے مقبولیت پانے والے اداکار وہاج علی بڑے پردے پر دوبارہ جلوہ گر ہوں گے جبکہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مہوش حیات ان کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔
جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں پرڈیوسر سیمی نوید نے فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اگر فلم کی سب سے اچھی بات پوچھی جائے تو وہ یہ ہے کہ ’تیری میری کہانیاں‘ میں آپ کو پاکستان کے 3 نامی گرامی ڈائریکٹرز کا کام نظر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈائریکٹرز میں سرِ فہرست ندیم بیگ، مرینہ خان اور نبیل قریشی ہیں، گو کہ تینوں ہدایت کاروں نے الگ الگ کہانی پر کام کیا ہے لیکن ان کا ساتھ ہونا ہی ایک منفرد تجربہ ہے۔
اس سوال کے جواب پر کہ کیا حالیہ مقبولیت کی وجہ سے وہاج علی کو اس فلم میں جگہ دی گئی ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی؟
سیمی نے جواب دیا کہ یقیناً اس کے پیچھے ایک عنصر وہاج کی مقبولیت کا بھی تھا لیکن جب ہم نے اس فلم پر کام کرنے کا سوچا تو سب سے پہلے وہاج علی ہی ذہن میں آئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ایک بہت ہی باکمال اداکارہ ہیں لہٰذا ہم نے انڈسٹری کے ’ہارٹ تھراب‘ وہاج کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات کا انتخاب کیا جن کے کام کے بین الاقوامی سطح پر بھی چرچے ہیں۔
سیمی نے مزید کہا کہ ناظرین اس فلم میں ایک ٹکٹ پر تین فلموں کو انجوائے کر سکیں گے۔
فلم کی کاسٹ میں وہاج علی اور مہوش حیات کے ساتھ رمشا خان، حرا مانی، سلمان ثاقب خان (مانی) اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم کی کہانی لکھنے والوں میں مختلف نامور لکھاری خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی شامل ہیں۔