انتخابی نتائج میں تاخیر پر وفاقی وزارت داخلہ کی وضاحت

وفاقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کا جائزہ لیا گیاہے، انتخابی نتائج میں تاخیر رابطے میں مسائل کے باعث ہے، رابطے میں مسائل سیکیورٹی صورتحال فول پروف بنانے کی احتیاط کے باعث ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابی نتائج میں تاخیر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عملے اور بیلٹ کےتحفظ کے اقدامات میں بھی خاصا وقت لگا، اب صورتحال اطمینان بخش ہے، نتائج میں روانی متوقع ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام، میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سےمتعلق خدشات کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے، رابطے کی کمی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے اٹھائی گئی اور احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق عملے اور بیلٹ دونوں کےتحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا، صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔