جامعہ بلوچستان میں طلبا کے دو گروپوں میں جھگڑا: 10 طلباء زخمی

کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان میں طلبا کے دو گروپوں میں جھگڑے سے 10 طلبا زخمی ہو گئے ۔

رجسٹرار کے مطابق واقعہ کے بعد جامعہ بلوچستان کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جامعہ بلوچستان کے بوائز ہوسٹل رات گئے خالی کرالیے گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ رات گئےہوسٹل خالی کرانے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔