ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سیکرٹری جے شاہ نے ایشیا کپ کے آغاز کے موقع پر تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں جے شاہ نے کہا ہے کہ آج ایشیا کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔
As the #AsiaCup2023 kicks off! Sending my best wishes to all the teams gearing up to showcase their cricketing prowess. May the tournament be a celebration of skill, sportsmanship, and unforgettable moments. Let's celebrate the spirit of cricket together. @ACCMedia1 pic.twitter.com/OQKolRT5CS
— Jay Shah (@JayShah) August 30, 2023
جے شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ مہارت اسپورٹس مین شپ اور یادگار لمحات کا جشن ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آئیے سب مل کر اسپرٹ آف کرکٹ کو منائیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔
ایشیا کپ کا پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، میچ سے قبل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب بھی ہو گی۔
تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔