سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی کابینہ کی تصویر پر تبصرہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیصل واوڈا نے سابقہ کابینہ کی تصویر ’موسٹ وانٹیڈ‘لکھ کر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈر نامنظور ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق کابینہ کی اس تصویر میں کافی لوگ موجود ہیں اور کچھ نہیں، جن کو ہونا چاہیے تھا، یہ سب لوگ پاکستان کی تباہی اور بدحالی کی وجہ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر بدبودار نظام اور جموری لیڈرز کا جنازہ ہم کب تک لے کر چلیں گے، پاکستان کے عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑگئے ہیں۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے بچوں کو نوکری کے نام پر زیادتی اور قتل کروا کے بھی گزارا نا ممکن ہوگیا۔
اس تصویر میں تقریبا تقریبا کافی لوگ موجود ہیں اور کچھ پارٹیوں کے لوگ نہیں بھی موجود جن کو اس اس کاحصہ ہونا چاہئے تھا۔ یہ پاکستان کی تباہی اور بدحالی کی وجہ ہیں۔
اب نہیں تو کب؟جمہوریت کے نام پر یہ بدبودار نظام اور جمہوری لیڈرز کا جنازہ ہم کب تک لے کر چلیں گے۔ جدھر پاکستانی عوام… pic.twitter.com/K86Gt52iNZ
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) September 19, 2023