7 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق

صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق ہو گئی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی سےزیادتی ثابت ہو گئی ہے اور اس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

مقامی پولیس نے کہا کہ شک کی بنا پر 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 14 مشکوک افراد کے ٹیسٹ ڈی این اے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔