3 ہزار رنز پر رضوان کی سرفراز کو مبارکباد

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ان کے ٹیسٹ کرئیر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان نے ٹوئٹ کی کہ سیفی بھیا کو ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے وکٹ کیپر کیپر بلے باز کے طور پر 3000 رنز مکمل کرنے پر مبارک ہو ۔

رضوان نے سرفراز کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کا کرکٹ کا سفر ایسے ہی ترقی کرتا رہے۔

محمد رضوان اپنی ٹوئٹ میں سرفراز کو پاکستان کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے3 ہزار رنز مکمل کرلیے تھے۔

سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا ، وکٹ کیپر بیٹر 21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔