بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک:آئی ایس پی آر

پاک فوج نے ٹی20 ورلڈکپ 2022ء کے فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور ٹیم کے لیے فائنل مقابلے کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک ہو۔‘

اس ٹوئٹ میں آئی ایس پی آر نے پاکستان کو ایونٹ کے فائنل کے لیے گُڈلک کا پیغام دیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔‘