قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد:بلاول بھٹو زرداری

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل جیتنے پر مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی تمام کھلاڑیوں اور اہل وطن کو اس کامیابی پر مبارکباد دی

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگلی منزل ’فائنل‘ ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں پہنچ گیا۔