آئین پاکستان کی کتاب ہر شہری کے پاس ہونی چاہیے:شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کی کتاب ہر شہری کے پاس ہونی چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا بنیادی ستون ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان کی کتاب ہر شہری کے پاس ہونی چاہیے، ہمیں اپنے حقوق کے بارے میں معلومات بھی ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گی کہ جو بات آج یہاں ہو وہ ہر پارلیمنٹیرین تک پہنچا سکوں۔