نہروں کی تعمیر ، پیپلز پارٹی کے تحفظات ،وفاقی حکومت کی مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کی تیاری

وفاقی حکومت نےنہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل(CCI) میں پیش کرنے کی تیاری کرلی –

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی آئی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے- یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی کےحالیہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جا ئے ۔

نگران دور میں ایکنک نے چولستان کینال کی منظوری سی سی آئی سے مشروط کردی تھی۔حالیہ اجلاس میں ایجنڈا آئٹم کو نکال دیا ۔

حکومتی ذرائع کےمطابق نہروں کی تعمیر سےمتعلق تنازعہ حل ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں-

اس سے قبل وزارت منصوبہ بندی نےکابینہ ڈویژن سےایکنک کےمنٹس میں سےچولستان کینال کو نکالنے کی درخواست کی تھی جبکہ نگران دورمیں ایکنک نےچولستان کینال کی منظوری سی سی آئی سےمشروط کردی تھی۔