معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچ گئے، ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات
اسلام آباد: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہزاروں اہل کار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوالی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے اہم اور حساس علاقوں کے راستوں پر کنٹینرز پہنچانے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی تعینات کردیے ہیں۔ سندھ پولیس کے اہلکار بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے تناظر میں 13 ہزار سے زائد سکیورٹی اہل کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی منگوائی گئی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون کی جانب جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔
دریں اثنا وفاقی دارالحکومت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا، جس میں اسلام اباد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شریک ہوئی۔ فلیگ مارچ شہر کے مختلف راستوں سے گزرے گا۔ حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانا ہے۔
علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نے اسلام آباد کے ریڈزون کو سرینا چوک اور نادرا چوک کی جانب سے بند کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریڈزون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیاجاسکتاہے۔ ریڈزون کی جانب عام ٹریفک کی اجازت نہیں ہے۔