توہین الیکشن کمیشن کیس ،فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت سے چین کے دورے پر جا رہا ہوں۔

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کیس 2 سال سے زیر التوا ہے، آپ جواب جمع کرائیں۔

فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔