توہین الیکشن کمیشن،عمران خان 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عمران خان ، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے کی۔

ممبر جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی نمائندگی کون کر رہا ہے، ان کا وکیل کون ہے؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ایسوسی ایٹ ہوں، آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز ہیں، عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ہائیکورٹ ہیں تو میں معلوم کرتا ہوں کب تک آئیں گے۔