توہین الیکشن کمیشن کیس،بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کیس کا ریکارڈ اور آرڈر شیٹ موجود نہیں ہے، فواد چوہدری کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو دھمکایا جا رہا ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کے عمل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، توہین الیکشن کمیشن کے اوپن ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جا کر اپنی معروضات پیش کریں گے، فواد چوہدری کے جہلم کے 2 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔