کورونا نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا

کورونا نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا تاہم ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس اب کوئی خطرہ نہیں رہا۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق، جون اور جولائی کے درمیان بھارت میں کورونا انفیکشن کے باعث دو اموات ہوئیں۔

بھارت میں گزشتہ دو مہینوں میں 908نئے کورونا کیس سامنے آئے اور یہ تعداد پچھلے دو مہینوں کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہے۔

اس دوران دنیا بھر میں 26فیصد اموات ہوئیں۔ 96ممالک میں 1لاکھ 86ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ اور 35 ممالک میں 2ہزار 800سے زائد نئی اموات ہوئیں۔ بھارت کے کئی ریاستوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق، اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میزورام، ناگالینڈ، سکم، مہاراشٹر، میگھالیہ، راجستھان اور مغربی بنگال میں کورونا کی مثبت شرح پانچ فیصد سے زائد ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ KP1اور KP2نامی نئے ویرینٹس کی وجہ سے بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم، ابھی تک کورونا کی شدت میں اضافے یا ہسپتال میں داخلے کے زیادہ کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔