پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کور کمانڈر لاہور کی یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی جانب سے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی گئی۔
مزارِ اقبال پر یوم دفاع کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی رینجرز پنجاب نے کور کمانڈر لاہور کا مزارِ اقبال پہنچنے پر استقبال کیا۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی، خوش حالی کے لیے دعا بھی کی۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔
میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی میجر شبیر شریف کی قبر پر حاضری
دوسری جانب میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے میجر شبیر شریف کی قبر پر حاضری و سلامی پیش کی۔
میجر جنرل راؤ عمران نے میجر شبیر شریف کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
میجر شبیر شہید کو بہن اور بیٹے کا خراجِ تحسین
اس موقع پر میجر شبیر شہید کی بہن نجمی کاظمی نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، ہمیں اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے، آزادی قربانی مانگتی ہے۔
دوسری جانب میجر شبیر شہید کے بیٹے تیمور شبیر نے کہا کہ اپنے والد میجر شبیر شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی
یومِ دفاع کے موقع پر لاہور میں میجر سرمس رؤف شہید تمغۂ بسالت کی قبر پر سلامی پیش کی گئی۔
وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ، بشپ لاہور کامران ندیم اور دیگر نے قبر پر پھول رکھے۔
شہید کی قبر پر چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
مختلف مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں نے مل کر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر طلبہ نے ساز پر قومی ترانہ اور ملی نغمہ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔
میجر سرمس رؤف نے جنوبی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کیا
میجر سرمس رؤف نے 11 ستمبر 1987ء کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
انہوں نے 13 ستمبر 2007ء کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے جامِ شہادت نوش کیا۔
میجر سرمس رؤف شہید کو عسکری اعزاز تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔
ان کی شہادت مسیحی برادری کی دفاعِ پاکستان کے لیے انمول خدمات کی عکاس ہے۔