سوئس طیارے کے جہاز کے پَر پر عملے کا رقص اور تفریح

سوئٹزرلینڈ کی فضائی کمپنی کے طیارے کے پَر پر ڈانس کرنے والا جہاز کا عملہ اپنی حرکت کے باعث مشکل میں پڑ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کیبن کریو ممبران کے خلاف بوئنگ 777 طیارے کے اوپر رقص کرنے اور تصاویر کھینچنے کے بعد مالکان کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کیبن کریو ممبران کی اس حرکت کی ویڈیو ایئرپورٹ پر انتظار کرتے ایک مسافر نے ریکارڈ کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو اسی ماہ ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایئر لائن کی منیجمنٹ نے اس پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس معاملے پر ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کی حرکت بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ ویڈیو بہت خطرناک ہے۔