سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر مباحثے میں تنقید

امریکا کی سابق صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو مباحثے کے دوران ایک نوجوان نے اسرائیل فلسطین جنگ کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسی امریکی عوام کی ترجمان نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن اسرائیل، تائیوان اور یوکرین کے لیے ایک سو ارب ڈالر کانگریس سے مانگ کر امریکا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔

نوجوان نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں ہلیری کلنٹن کو یہاں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، انہیں جواب دینا ہوگا کہ امریکا کو عالمی جنگ میں کیوں دھکیلا جارہا ہے۔