سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ حملہ آور ہلاک

پشین کے علاقے سرخاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 مشکوک افراد ہلاک اور ان کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔