دریائے چناب اور ریجن میں پانی کی موجودہ صورتحال کنٹرول میں ہے

دریائے چناب اور ریجن میں بہنے والے ندی نالوں میں پانی کی موجودہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

مرکزی کنٹرول روم کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 97 ہزار 922 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 81 ہزار 872 ہے۔

ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 72 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 726 کیوسک ہے۔

ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 91 ہزار281 اور اخراج 72 ہزار281 کیوسک ہے۔

نالہ بھئیں میں 2 ہزار 154 کیوسک، نالہ ڈیک میں کنگرہ بریج کے مقام پر پانی کی آمد 880 کیوسک ہے۔

نالہ ایک میں پانی 281 کیوسک نالہ پلکھو میں 225 اور نالہ بسنتر میں 41 کیوسک پانی ہے۔