سائفر کاپی عمران خان سے جبکہ کابینہ منٹس اعظم سے گم ہوگئے:عمر چیمہ

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی کو لاپتہ کیا جاتا ہے ، کراچی کی آبادی کو چھپایا، چرایا اور دبایا جاتا ہے.

تحقیقاتی صحافی دی نیوز عمر چیمہ نے کہا کہ کابینہ میں سائفر پر بات ہوئی تو بیورو کریسی کے لوگوں کو کیبنٹ میٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا

سائفر کی کاپی وزیراعظم عمران خان سے گم گئے جبکہ سائفر پر کابینہ اجلاس کے منٹس اعظم خان سے گم گئے پروگرام کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8.7ارب ڈالرز جبکہ ملک کے ٹوٹل ذخائر 14ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم آئینی تقاضوں کو پورا ہوتے دیکھنا چاہتی ہے،ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت پہلی بار پروویژنل رزلٹ سامنے آچکا ہے، برسہا برس سے مسئلہ رہا ہے کہ کراچی کی آبادی کو لاپتا کیا جاتا ہے، کراچی کی آبادی کو چھپایا، چرایا اور دبایا جاتا ہے

وزیراعظم سے ہماری ملاقات میں احسن اقبال بھی موجود تھے، وزیراعظم نے ملاقات میں کہا پرانی مردم شماری پر الیکشن کا فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ مردم شماری، ووٹنگ لسٹوں میں بے ضابطگیوں پر ایم کیو ایم کی رائے کو اہمیت دیں گے.

آج سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں چار ماہ لگ سکتے ہیں،ہم نے کہا الیکشن پندرہ دن آگے ہوجائیں گے تو کیا قیامت آجائے گی، صاف وشفاف انتخابات اسی وقت ممکن ہیں جب مردم شماری صاف و شفاف ہو، سیٹوں کی بین الصوبائی تقسیم کا آئین سے کوئی معاملہ نہیں ہے، اصل معاملہ قومی اسمبلی کی ٹوٹل نشستوں کا ہے، ہمیں وزیراعظم پر پورا یقین ہے، یہاں ایک ایک دن میں آئینی ترمیم منظور ہوئی ہے، یہ ضروری نہیں ایک ساتھ کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں، جہاں جہاں حلقہ بندیاں ہوتی جائیں وہاں کاغذات نامزدگی لیتے جائیں۔