لانڈھی سے خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

کراچی میں قائد آباد پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی سے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر انویسٹی گیشن زاہدہ پروین کے مطابق لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب چھاپہ مارکر خطرناک اشتہاری منشیات فروش کو گرفتارکیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری منشیات فروش ملزم عارف 10سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے۔

ملزم قائد آباد تھانے میں درج 5 مقدمات میں اشتہاری ہے، ملزم عارف گرفتاری کے وقت کراچی سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔